Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل اسپیس میں مہارت کے نئے مواقع

ایس ٹی ای ایم ٹریننگ انیشیٹو کے لیے بین الاقوامی منظوری حاصل کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
بارہ سعودی کوچز نے عالمی ترقیاتی ادارے ڈیجی پین سے الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ’پروگرام یور پیشن‘ ایس ٹی ای ایم ٹریننگ انیشیٹو کے لیے بین الاقوامی منظوری حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کوچز سرٹیفیکیشن اس وقت آتا ہے جب الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے تاکہ طلبہ کو اینیمیشن ڈیزائن، کوڈنگ اور مقامی ویڈیو گیمز کی تیاری میں اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے۔
ڈیجی پین کے ماہرین نے کمیونیکیشنز اور ٹریننگ اپروچز، سٹوڈنٹ پراجیکٹ مینیجمنٹ، اسسمنٹ بیسٹ پریکٹسز اور ٹیچنگ قابلیت پر مبنی پروگراموں میں لرننگ اور ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا۔
الدرعیہ میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے بعد ڈیجی پین لیول ون ٹرینر سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والے کوچز کو الدرعیہ کمیونٹی کے 250 سے زیادہ طلبہ کو ڈیجی پین کا نصاب پڑھانے کے لیے تفویض کیا جائے گا۔
’پروگرام یور پیشن‘ مقامی مڈل اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کو نئی ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے اور ڈیجیٹل طور پر ماہر بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
طلبہ کے پہلے گروپ نے جولائی کے وسط میں سکولوں میں تربیتی سیشن کا آغاز کیا جس میں ثانوی طلبہ کے لیے ہفتے میں 30 گھنٹے اور مڈل سکول کے طلبہ کے لیے ہفتے میں 25 گھنٹے کی تربیت تھی۔ دوسرا گروپ ستمبر میں ہو گا۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیونٹی انگیجمنٹ کی ڈائریکٹر احلام الثنیان نے کہا کہ ’یہ پروگرام الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایک عظیم انیشیٹو ہے اور الدرعیہ میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل اسپیس میں مہارت حاصل کرنے کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’انسانی سرمائے کی ترقی مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے مطابق نوجوان سعودی ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ہماری کوششوں کا مرکز ہے۔ ہمارے کوچز کی تربیت سعودی عرب کی ترقی پذیر ڈیجیٹل معیشت میں بڑے عالمی ڈیجیٹل برانڈز کے ساتھ مستقبل میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔‘
ڈیجی پین کے ماہرین جنہوں نے سعودی کوچز کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، انہیں نینٹینڈو، بی بی سی، مائیکروسافٹ، بوئنگ، رینالٹ ایف ون ٹیم اور سٹار وارز فرنچائز کے مستقبل کے کوچز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

شیئر: