مسام پروجیکٹ، یمن میں مزید دو ہزار 524 بارودی سرنگیں صاف
مسام پروجیکٹ، یمن میں مزید دو ہزار 524 بارودی سرنگیں صاف
اتوار 21 اگست 2022 18:54
حوثی یمن کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رواں برس اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران یمن میں921 مزید بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔ یہ کام ’مسام‘ پروجیکٹ کے تحت کیا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’مسام ‘ نے یمن کے مختلف علاقوں میں 51 مردم کش، 276 ٹینک شکن، 590 بغیر دھماکے کے پھٹنے والی اور چار دھماکے کے ساتھ پھٹنے والی سرنگیں صاف کی ہیں۔
حوثی یمن کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں۔ اب تک سیکڑوں بے قصور شہری اور جانور ان کی زد میں آچکے ہیں۔
مسام ٹیم نے ماہ رواں کے تیسرے ہفتے کے دوران عدن، الضالع، حیس، مارب، الوادی، حریب، عین، عسیلان، الوازعیہ، المخا، ذباب مقامات سے سرنگیں صاف کی ہیں۔
اگست میں صاف کی جانے والی سرنگوں کی تعداد 2542 تک پہنچ گئی ہے
سعودی ایجنسی کی جانب سے مہم شروع کیے جانے سے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 857 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔