راولپنڈی...فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی، شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے۔ پھانسی پانے والوں میںرحمٰن الدین ،مشتاق خا ن،عبید الرحمٰن اور ظفر اقبال شامل ہیں ۔ چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔