Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹی سکیپ میں وزارت داخلہ کی جانب سے سمارٹ ہیلمٹ کی نمائش

نمائش ’زندگی کا مستقبل‘ کے عنوان سے ریاض میں ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض میں ان دنوں وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کی جانب سے ’سٹی سکیپ گلوبل 2024‘ نمائش جاری ہے۔ نمائش 11 سے 14 نومبر تک ہوئی۔ سٹی سکیپ گلوبل 2024 نمائش ’مستقبل کی زندگی‘ کے عنوان سے ریاض کے شمال میں الملھم میں ریاض نمائش اور کنونشن سینٹر میں جاری رہی۔
جس میں وزارت داخلہ کے پویلین کی نمائندگی فیسیلیٹیز سیکیورٹی فورسز کررہی ہیں۔ سٹی سکیپ نمائش میں مملکت میں اہم تنصیبات کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک سمارٹ ہیلمٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔ جس میں یہاں  آنے والے شائقین دلچسپی لے رہے ہیں۔

سٹی سکیپ نمائش کا اہتمام وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے کیا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)

نمائش میں وزارت داخلہ کی شرکت کا مقصد سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق داخلی سلامتی کے نظام میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سلامتی کو برقرار رکھنے، سرحدوں کو محفوظ بنانے اس ے علاوہ بحرانوں اور آفات سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کرنے، فیلڈ آپریشنز میں اضافہ اور ماحولیاتی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: