جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے کا دعویدار گرفتار
’سوشل میڈیا پر مختلف بیماریوں کے علاوہ جلدی مسائل کے لیے ٹوٹکے بھی دیا کرتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں جڑی بوٹیوں سے علاج معالجے کا دعوی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص اجازت نامہ حاصل کئے بغیر کام کر رہا تھا۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی تشہیر شروع کردی تھی‘۔
’اس کا دعوی تھا کہ وہ جڑی بیوٹیوں اور خوشبودار تیل کی مختلف اقسام سے متعدد بیماریوں کا علاج کرسکتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر مختلف بیماریوں کے علاوہ جلدی مسائل کے لیے ٹوٹکے بھی دیا کرتا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے مذکورہ شخص کے مطب پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا ہے‘۔