Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں 18 سعودی زخمی ہوئے، سفارتخانہ

فوری طور پر حادثے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی گئی (فوٹو العربیہ)
ترکی میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی سعودیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
سفارتخانے نےبتایا کہ ’حادثے میں 18 سعودی زخمی ہوئے۔ ان میں سے 6 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سفارتخانے کے اہلکار زخمیوں کی صحت نگہداشت کے لیے چوبیس گھنٹے وہاں موجود ہیں‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ بس کے حادثے کی اطلاع ترکی کے متعلقہ حکام نے دی تھی‘۔ 
سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ’ فوری طور پر افسوسناک حادثے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی گئی۔ انہیں تمام بنیادی ضرورتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
قبل ازیں الاخباریہ بتایا تھا کہ ’ترکی میں 23 سعودی سیاحوں کو ریز شہر لے جانے والی ایک بس کو اتوار کی علی الصباح حادثہ پیش آیا۔ بس میں چار بچے بھی سوار تھے‘۔
الاخباریہ کے مطابق’ انقرہ میں سعودی سفارتخانہ حادثے کے بعد سعودی سیاحوں کے حوالے سے صورتحال کو دیکھ رہا ہے‘۔
حادثے میں زخمی ہونے والے چار مسافروں کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
قبل ازیں سنیچر کو ترکی میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، دونوں حادثے ملک کے جنوب میں پیش آئے۔

شیئر: