انڈین اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل کے متعلق مذاق اُڑانے پر معافی مانگ لی ہے۔
انڈین میڈیا ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق رنبیر کپور نے انڈین شہر چنئی میں اپنی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی تشہیر کے دوران پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے جسم کے بارے میں مذاق کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
مزید پڑھیں
-
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے‘Node ID: 680991
-
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ’لو سٹوری‘ کیسے شروع ہوئی؟Node ID: 683871
-
رنبیر کپور کی شمشیرا بھی فلاپ، ’بہت بڑی مایوسی ہے‘Node ID: 687201
رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ’پہلے تو یہ کہ میں اپنی اہلیہ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ یہ ایک مذاق تھا جو شاید مزاحیہ نہیں بن سکا۔ میری یہ نیت نہیں تھی۔‘
’میں اس کے بارے میں عالیہ سے بعد میں بات کی تھی جس پر وہ بھی ہنس پڑی۔ میری مزاح کی حس بہت بری ہے جس کی وجہ سے مجھے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جن کی دل آزاری ہوئی ہے۔‘
خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور انٹرویو دے رہے تھے۔
انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ فلم ’براہمسترا‘ کی تشہیر کے بارے میں کہہ رہی تھیں کہ ’ہم کریں گے تشہیر، ایسا کچھ نہیں ہے، لیکن اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ ہم ہر طرف پھیلوڈ یعنی پھیلے ہوئے کیوں نہیں ہیں۔‘
عالیہ ابھی بات کر ہی رہی تھیں کہ رنبیر نے بات کاٹتے ہوئے عالیہ بھٹ کے پیٹ کی جانب دیکھ کر کہا کہ ’تاہم میں دیکھ سکتا ہوں کہ کوئی اور پھیلوڈ ہورہا ہے۔‘
During an interview, Ranbir Kapoor jokingly made a comment on Alia Bhatt for gaining weight post pregnancy. However, this joke has not gone well with Netizens. #RanbirKapoor #AliaBhatt pic.twitter.com/VMVBHePWEb
— One world news (@Oneworldnews_) August 19, 2022
رنبیر کپور کے اس مذاق پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے ان پر باڈی شیمنگ کا الزام لگایا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں لاناز چائلڈ نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’جو آدمی آپ کے بارے میں مذاق اور آپ کی کمزوریاں اجنبی لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے نہیں کتراتا، وہ آپ کی خود اعتمادی کو خراب کرے گا اور زندگی کو بھی، یہ مذاق نہیں ہے۔ یہ کوئی کھیل نہیں ہے، یہ بہت بُری چیز ہے اور آپ کو اس کے چہرے سے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہوگا۔‘
A man who finds no harm in making fun of you and your insecurities in front of STRANGERS, is going to ruin your self confidence and ultimately, your life.
This is not banter. This is not playful. It's just mean and you can see it on her face. https://t.co/RVVhI92t3e
— (@Lanaschild_) August 20, 2022
ڈراکیسس نے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ لوگ کیوں حیران ہورہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ رنبیر نے اپنی سابقہ پارٹنرز کا کیسا مذاق اُڑایا ہے۔‘
Idk why people are so surprised. We all know how ranbir disrespected his ex-partners.
— drakesis (@drakesis_) August 23, 2022
پَریا لکھتی ہیں کہ ’مجھے عالیہ پسند نہیں لیکن یہ بہت بُری حرکت تھی۔ جب باقی ساتھی فنکار عالیہ کو مذاق میں موٹی کہتے تھے تو عالیہ روتی تھیں اور ان کی بہن کا بھی موٹاپے کے باعث مذاق اُڑایا جاتا تھا۔‘
I don't like Alia but this was very nasty. Alia used to cry when other costars called her fat as a joke and her sister was bullied for 'being fat'
— Priya (@priya185) August 19, 2022