یوکرین جنگ کے چھ ماہ تصاویر میں
روس کے یوکرین پر حملے کو چھ ماہ ہو گئے ہیں اور تاحال یہ جنگ جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جنگ سے متاثرہ یوکرین کی کچھ چنیدہ تصاویر جاری کی ہیں۔
یوکرین کے شہری کانچ کی بوتلوں میں پیٹرول بھر کر روس کی افواج پر پھینکنے کے لیے ’مولوٹوو کاک ٹیل‘ بنا رہے ہیں۔
روسی حملے کے بعد تباہ شدہ اپارٹمنٹ سے ایک مسلح یوکرینی شہری بلی اور مچھلیوں کا ایکیوریم اٹھائے جا رہا ہے۔
یوکرین کی فوج کے سپاہی جنگ کے دوران تباہ ہونے والی ایک گاڑی کے قریب سے گزر رہے ہیں۔؎
روس کے حملے کے تین دن بعد یوکرین سے جان بچا کر پڑوسی ملک ہنگری میں پناہ لینے والے بچے کی تصویر جس میں وہ دل کا نشانہ بنا رہا ہے۔
یوکرین کے شہری سڑک سے گزرنے والے روسی فوج کے قافلے پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں۔
روس کے فضائی حملوں میں یوکرین کے بڑے شہروں میں متعدد بلند رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔