Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العلا ہنی ایونٹ‘ شہد کی مکھیاں پالنے والے مقامی افراد سے اظہار یکہجتی

شہد کی معروف اقسام میں مورنگا، اکیشیا، سدر، سٹرس اور پہاڑی شہد شامل ہیں۔ فوٹو واس
سعودی عرب میں العلاء رائل کمیشن کے تعاون سے مقامی شہد کی پیداوار کو فروغ دینے اور علاقے میں شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں سے یکجہتی کے طور پر المنشیہ فارمرز مارکیٹ میں ’العلاء ہنی ایونٹ‘ کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی  واس کے مطابق اس فیسٹیول میں مقامی طور پر شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی جانب سے مختلف اقسام کے شہد کی مصنوعات زائرین کے لیے پیش کی گئیں۔

فیسٹیول میں شہد کی مکھیاں پالنے سے متعلق سامان کے سٹال بھی لگائے گئے۔ فوٹو واس

العلاء ہنی ایونٹ علاقے میں زرعی شعبے کو مضبوط بنانے، مقامی پیداوار میں اضافہ کرنے اور نئی منڈیوں کو فروغ دینے کے لیے رائل کمیشن کے عزم کی عکاسی ہے۔
یہ فیسٹیول زائرین کے لیے العلاء کے مشہور شہد کی اقسام چکھنے اور ان کی منفرد  خصوصیات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔

العلاء میں اس وقت 3,000 سے زائد شہد کے چھتے موجود ہیں۔ فوٹو واس

میلے میں شہد اتارنے کے براہِ راست مظاہرے، شہد حاصل کرنے کی دیگر سرگرمیوں کے علاوہ شہد کی مکھیاں پالنے سے متعلق مختلف ساز و سامان کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق العلاء میں اس وقت 3,000 سے زائد شہد کے چھتے موجود ہیں اور شہد کی مکھیاں پالنے والے28 کسان ان چھتوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ان چھتوں سے سالانہ 12 ٹن سے زائد شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

العلاء ہنی ایونٹ زرعی شعبے میں رائل کمیشن کے عزم کی عکاسی ہے۔ فوٹو واس

العلا کے علاقے میں پائے جانے والے معروف شہد کی مختلف اقسام میں مورنگا، اکیشیا، سدر، سٹرس اور پہاڑی شہد شامل ہیں۔
 

 

شیئر: