Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گالیاں تو اداکاروں کے منہ پر رکھی ہیں

ممبئی ..... بالی وڈ کے اداکاروں سے لیکر ٹی وی اداکاروں اور فلم ایوارڈ پانے والے تک اپنی ملازم اور ملازماﺅں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور ان پر جسمانی تشدد بھی کرتے ہیں اسکے علاوہ انہیں تنخواہوں سے بھی محروم کیا جاتا ہے۔ ملازمین فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے مالکان تک کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔حال ہی میں اسی قسم کی ایک ایجنسی نے تو بالی وڈ اداکاروں کے ہاں ملازمین فراہم کرنے کا سلسلہ روک دیا تھا۔ اس ایجنسی نے اب انکشاف کیا ہے کہ یہ سیلریبریٹیز ملازمین سے برا رویہ روا رکھتے ہیں۔ بعض اوقات تو یہ ملازمین اپنی ان ایجنسیوں کو بھی شکایت کرتے ہیں جنہیں انہوں نے روزگار دلانے میں مدد کی تھی۔ انکا کہناہے کہ پولیس بھی انکی کوئی مدد نہیں کرتی۔ خواتین سیلریبریٹز مردوں سے زیادہ ان نوکروں سے برا سلوک کرتی ہیں۔ ایک ایجنسی کے مالک نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ تنہا میں آواز نہیں اٹھا سکتا۔ اگر 4سے 5ایجنسیاں یکجا ہوکر آوازاٹھائیں تو شاید مسائل حل ہوں۔ ”ہیپی میڈ سروس“ کے ڈائریکٹر ابھیشک سبلے نے کہا کہ بالی وڈ کے لئے ملازم فراہم کرنا بند کردیئے ہیں۔ 3سال قبل میں نے 5،6اداکاروں کے گھر ملازم بھیجے تھے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ چند ایک ہی اچھے رہے۔ دوسرے تو اپنے ملازمین کو اچھا کھانا بھی نہیں دیتے۔ اگر کھانا پسند نہ آئے تو پلیٹ انکے منہ پر مار دیتے ہیں۔ گالی تو انکے منہ پر رہتی ہے۔ یہ لوگ رات گئے گھر آتے ہیں اور باورچی کو ایک چھری مار کر اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی کھانا پکاﺅ۔ پولیس کے پاس جاتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ ایک اداکار نے تو اپنی ملازمہ پر چوری کا جھوٹا الزام تک لگادیا۔ میں اسے پولیس میں لیکر گیا تو وہاں ایک منسٹر سے رابطہ کرایا اور پھر مقدمہ خارج ہوا۔ ایک مراٹھی اداکارہ کو تو اونچی اور نچلی ذات کا مسئلہ تھا۔ 

شیئر: