Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کا گھر گروی رکھ کر فارمیسی کا خواب، گھریلو ورکرز کی فیس اور خاتون پر تشدد سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

ماں نے گھر گروی رکھ کر فارمیسی کھولنے کا خواب دیکھا جسے بیٹوں نے پورا کیا، سعودی ماڈل کی لندن میں تعلیم اور پیرس میں کیٹ واک گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات میں شامل رہے۔
حرمین میں سیلفی وتصاویر لینے والوں کے لیے ہدایات، گھریلو ملازمائیں درآمد کرنے کی فیس، حفرالباطن میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو بھی ہفتہ رفتہ کی اہم خبروں کی فہرست کا حصہ رہا۔

حرمین میں سیلفی اور تصاویر لینے والوں کے لیے ہدایت

وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ سیلفی اور تصاویر لینے کے چکر میں دوسروں کے لیے زحمت نہ بنیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین میں سیلفی اور تصاویر لیتے وقت دوسرے لوگوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ نہ بنیں‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

گھریلو ملازمائیں درآمد کرنے کی فیس 32 ہزار ریال تک کیوں پہنچ گئی؟

ریکروٹنگ ایجنسیاں اور کمپنیاں گھریلو ملازمائیں درآمد کرنے کی  کم از کم فیس 8050 اور زیادہ سے زیادہ 32 ہزار ریال طلب کرنے لگی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق ریکروٹنگ فیس سرکاری پلیٹ فارم مساند پر موجود ہے۔ ریکروٹنگ ایجنسیاں اور کمپنیاں الگ الگ فیس طلب کر رہی ہیں اور اس کا ریکارڈ مساند پر موجود ہے۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

حفر الباطن میں خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے گھریلو تشدد کو روکنے کے لیے مہم تیزکر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک سعودی شہری اپنی رشتہ دار خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی ولی عہد نے ’رؤی المدینہ‘ پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کردیا 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ’رؤی المدینہ‘ پروجیکٹ کے ماسٹر پلان اور انفراسٹریکچر پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مسجد نبوی کے مشرق میں واقع علاقے میں نافذ کیا جارہا ہے'۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہے۔ اسے رؤی المدینہ ہولڈنگ کمپنی نافذ کررہی ہے۔ اس کے تحت مدینہ منورہ میں فروغ املاک کا کام ہوگا۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اقامے کی تجدید کےلیے جوازات سے براہ راست رجوع کیا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب میں نجی شہریوں کی زیر کفالت کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں کا اجرا وتجدید جوازات کے ذمہ ہوتی ہے جبکہ کفیلوں سے اختلافات کوختم کرنے کے لیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی میں خصوصی شعبہ موجود ہے جہاں اختلافات کی صورت میں معاملات طے کیے جاتے ہیں۔ 
غیرملکی کارکنوں کے اقاموں کے اجرا وتجدید کفیل یا اس کی جانب سے مقررکردہ نمائندے کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ محکمہ جوازات سے رجوع کرے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ماں نے گھر گروی رکھ کر فارمیسی کھولنے کا خواب دیکھا جو بیٹیوں نے پورا کیا 

سعودی فارماسسٹ خاتون ڈاکٹر منار الزیر اور ان کی تین بہنوں نے ریاض میں 4 فارمیسیاں قائم کرکے اپنی والدہ کا خواب پورا کیا ہے۔
والدہ نے فارمیسیاں کھولنے کے لیے گھر گروی رکھ کر قرضہ حاصل کیا تھا۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

پیرس میں کیٹ واک اور لندن میں اعلٰی تعلیم، سعودی ماڈل امیرہ الزہیر

سعودی عرب کی 21 سالہ ماڈل امیرہ الزہیر کے لیے 2022 ایک بہترین سال رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ کے پیرس آٹ کوچیور ویک میں امیرہ الزہیر نے لبنانی ڈیزائنر جارج ہوبیکا، جارجیو ارمانی سمیت دنیا کے بڑے اور مشہور برانڈ کے پہناوے کے ساتھ واک کر کے بین الاقوامی طور پر شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: