Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان امدادی مرکز کے سربراہ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر(کے ایس ریلیف) کے نگران جنرل سے سعودی عر ب میں پاکستانی سفیر خرم راٹھور نے پیر کو ریاض میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور امیر خرم راٹھور نے انسانی امداد اور ریلیف سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر پاکستان نے کنگ سلمان امدادی مرکزکے انسانی ہمدردی کے کاموں اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ ساتھ  دنیا بھر کے ممالک کی مدد کے لیے مرکز کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان امدادی مرکز نے اب تک پاکستان میں 17 سیلاب زدہ علاقوں میں تین مرتبہ ضروری اشیائے خوردونوش کا سامان روانہ کیا ہے۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں مون سون کی بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے  امدادی سامان کی تیسری کھیپ گزشتہ پیر کو پہنچائی گئی تھی۔
جون کے وسط سے بارشوں اور سیلاب سے 33 ملین پاکستانی متاثر ہوئے ہیں جب کہ 10 لاکھ گھروں کو مجموعی یا جزوی  نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان میں  حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 1061  افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 

شیئر: