گورنر عسیر سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات
ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے گورنر ترکی بن طلال بن عبدالعزیز سے گذشتہ روز پیر کو اٹلی کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنرعسیر نے اپنے دفتر میں اٹلی کے قونصل جنرل ان کے ہمراہی وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر عسیر ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے اطالوی قونصل جنرل لیونارڈو کوسٹا کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں دونوں رہنماوں نے اپنی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔