امریکی صدر جو بائیڈن نے پینسلوینیا میں اپنے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں عام لوگوں پر اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔
بدھ کو امریکی ریاست پیسلوینیا میں اپنے خطاب کے دوران صدر بائیڈن نے ’گن کنٹرول‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی کا اسلحہ چھیننے کی بات نہیں بلکہ جو ذمہ داری سے اسلحہ رکھتے ہیں ہمیں انہیں مثال بناکر پیش کرنا چاہیے۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ ملک میں تشدد کو کم کیا جائے اور ان کی جانب سے لایا گیا ’سیفر کمیونٹی ایکٹ‘ اسی فیصلے کی کڑی تھی۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صرف 2021 میں بندوق کی گولیوں سے مرنے والوں کی تعداد امریکہ میں 48 ہزار سے زیادہ تھی اور 26 ہزار سے زائد لوگوں نے اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشیاں کیں۔
مزید پڑھیں
-
کیپیٹل ہل حملہ ’ٹرمپ کے بچے تشدد رکوانے کی درخواست کرتے رہے‘Node ID: 686916
-
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی، ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات برآمدNode ID: 692196
امریکہ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی صدر بائیڈن کے ’گن کنٹرول‘ قوانین کے مخالف رہے ہیں اور انہی سے متعلق صدر بائیڈن کے کچھ جملے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور ایف 15 ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے۔
اپنی تقریر میں امریکی صدر نے ’گن رائٹس‘ کے حامی گروپ ’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ’ریپبلکن پارٹی‘ کی اکثریت اس گروپ سے ڈرتی ہے اس لیے وہ ’گن کنٹرول‘ قوانین کے مخالف ہیں۔
بائیڈن نے دائیں بازو کی حامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’دائیں بازو کے ان بہادر لوگوں کے لیے جو کہتے ہیں کہ امریکہ کو آزاد رکھنا ہے اور محفوظ رکھنا ہے، میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو ملک کے خلاف لڑنا ہے تو آپ کو ایف 15 کی ضرورت ہے۔‘
’آپ کو بندوق سے بڑی چیز کی ضرورت ہے۔ میں مذاق نہیں کر رہا بلکہ آپ اس بارے میں سوچیں۔‘
خیال رہے کہ ایف 15 امریکی لڑاکا طیارہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بائیڈن کے ناقدین ان کے اس بیان کو دھمکی آمیز قرار دے رہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ بائیڈن نے اپنے مخالفین کے خلاف جنگی طیارہ استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Biden: "For those brave right-wing Americans who say [the 2nd amendment] is all about keeping America independent and safe, if you want to fight against the country, you need an F-15. You need something more than a gun." pic.twitter.com/Kz8e62vR8E
— Greg Price (@greg_price11) August 30, 2022
ریپبلکن پارٹی کے رکن ڈیوڈ گگلیو نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’سوچیے میڈیا کا ردعمل کیا ہوتا اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی لوگوں کے خلاف ایف 15 استعمال کرنے کی دھمکی دی ہوتی۔‘
Imagine what the media reaction would have been if Donald Trump had threatened to use F-15's against the American people.
Democrats in Congress would be drawing up Articles of Impeachment within minutes.
— David Giglio (@DavidGiglioCA) August 30, 2022
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے صدر بائیڈن پر الزام لگایا کہ ’ایف 15 ایک لڑاکا طیارہ ہے، بندوق نہیں۔ یہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف خطرناک فوجی قوت استعمال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔‘
This is not a misquote, which is usual for him. This is a direct threat. An F-15 is a fighter jet, not a gun. He is threatening political opponents with a military fatal force. Anyone else bothered by this? Any Dems bothered by this? https://t.co/CIOTLvNuod
— IrishTea1 (@IrishTea1) August 31, 2022