10 ہزار سے زیادہ سعودی خواتین ہوٹلنگ کے شعبے سے منسلک
’صرف ریاض شہر میں تین ہزار سے زیادہ خواتین اس شعبے میں کام کر رہی ہیں‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ 10 ہزار سے زیادہ سعودی خواتین مختلف علاقوں میں ہوٹلنگ کے شعبے سے منسلک ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’صرف ریاض شہر میں تین ہزار سے زیادہ خواتین اس شعبے میں کام کر رہی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ضروری ہے‘۔
’دیگر مختلف میدانوں کی طرح ہوٹلنگ کے شعبے میں بھی سعودی خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہوٹلنگ کا شعبے سعودی خواتین کے لیے اسامیوں کا بہترین ذریعہ ہے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہوٹلنگ کے شعبے سے منسلک ہونے کی خواہشمند خواتین کو بہترین تربیتی کورسز فراہم کئے جاتے ہیں‘۔