فالکن میلے میں امریکی فوج کے زیر استعمال پسٹل کی نمائش
’پسٹل سے 2000 گولیاں لگاتار چلائی گئیں تو اس کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آیا‘ (فوٹو: سبق)
فالکن میلے کے ضمن میں اسلحہ کی نمائش جاری ہے جہاں امریکی فوج کے زیر استعمال پسٹل لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسلحہ رکھنے کا شوق رکھنے والے افراد کی رائے ہے کہ میلے میں یہ ہتھیار اپنی نوعیت کے اعبار سے سب سے بہتر ہے۔
انتظامیہ کے رکن فہد بن فیصل نے کہاہے کہ ’امریکی پسٹل بہترین نوعیت کا ہے اور اس میں 9 ملی میٹر کی گولی ہوتی ہے‘۔
’پسٹل خصوصی مادے سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث اس کا وزن ہلکا ہونے کے باوجود یہ بہت مضبوط اور پائیدار ہے‘۔
’اس میں 21 گولیاں لوڈ کی جاسکتی ہیں اور تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ بلندی سے گرنے کے باوجود یہ خراب نہیں ہوتا‘۔
’تجربے کے دوران پسٹل کے ذریعہ 2000 گولیاں لگاتار چلائی گئیں تو اس کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آیا‘۔