Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پاکستانی اور قازق شہری کو ایک ایک ملین ڈالر مل گئے

دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی کا سلسلہ 1999 میں شروع ہوا تھا۔ (فوٹو گلف نیوز)
دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں 2 غیر ملکیوں نے ایک، ایک ملین ڈالر کے انعام حاصل کیے ہیں۔ ان میں ایک پاکستانی اور دوسرا قازقستان کا شہری ہے۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ( ڈی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ملینیئم ملینیئر کی قرعہ اندازی بدھ 31 اگست کو کی گئی ہے۔
دبئی ڈیوٹی فری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کی ہیں جس کے تحت ملینیئم ملینیئر کی 398 اور 399 کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔

پاکستانی شہری نے کہا کہ جب نام کا اعلان ہوا تو یقین ہی نہیں آیا۔ ( فوٹو ڈی ڈی ایف ٹوئٹر)

دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق دو بڑے انعامات کے علاوہ 2 فاتحین کو ایک، ایک لگژری گاڑی اور 2 قیمتی موٹر بائیکس دی جائیں گی۔
 ایک ملین ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے قازِقستان کے شہری ہیں اور وہ اس وقت دمام سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
قازقستان کے شہری اس وقت دمام کی ایک ڈریلنگ کمپنی میں بطور انجینیئر کام کررہے ہیں۔
 ایک ملین ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے دوسرے غیر ملکی پاکستان کے سہیل سکندر دبئی میں مقیم ہیں۔
پاکستانی شہری سہیل سکندر نے کہا کہ جب میرے نام کا اعلان ہوا تو یقین ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ ڈرا میں شریک ہوا۔ دبئی ڈیوٹی فری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مالدار بنادیا۔
سکندر دبئی ڈیوٹی فری کے 22 ویں پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے یہ انعام حاصل کیا۔
ڈی ڈی ایف کے تحت سرپرائز ڈرا میں 2 لگژری گاڑیاں (مرسڈیز بینز) اور دو قیمتی موٹر بائیکس کے لیے بھی قرعہ اندازی ہوئی اور ناموں کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی کا سلسلہ 1999 میں شروع ہوا تھا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: