Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں انڈین کا ایک ملین ڈالر انعام

دبئی کا ڈیوٹی فری ریفل اس وقت انتہائی مقبول ہے۔ فوٹو: گلف نیوز
دبئی کا ڈیوٹی فری ریفل اس وقت انتہائی مقبول ہے۔ دبئی میں بے شمار انڈین شہریوں نے اس ریفل میںبڑے اور چھوٹے انعامات حاصل کئے ہیں۔
گلف نیوز اور خلیج ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق منگل کو دبئی ڈیوٹی فری ریفل میں ایک انڈین اکاﺅنٹنٹ کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اس کا نام ریفل کے سب سے بڑے انعام ایک ملین ڈالرمیں نکلا۔
تفصیلات کے مطابق انڈین اکاﺅنٹنٹ پروین ارانہا نے ’دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملینیئر‘ کی سیریز 312 کے ٹکٹ نمبر 3069 میں یہ انعام حاصل کیا۔ 
پروین دبئی میں 16سال سے مقیم ہے ۔انعام حاصل کرنے کی خبر سن کر کہا کہ وہ بیحد خوش ہے اور رقم کا کچھ حصہ اپنی بیٹی کی تعلیم کے لیے بچائے گا۔جو ان دنوں امریکہ میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

17ستمبر 2019ءکو ہونے والی قرعہ اندازی میں انڈین نے ایک ملین ڈالرکا انعام حاصل کیا تھا۔ فائل فوٹو دبئی ڈیوٹی فری

پروین نے کہا ہے کہ ’یہ ایک حیرت انگیز جیت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہرایک کو شرکت کرکے توقع رکھنی چاہئے‘۔پروین نے مزید بتایا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ٹکٹ خرید رہا تھا ۔یہ ٹکٹ اس نے ستمبر میں اپنے دو دوستوں ایک انڈین اور مصری کی شراکت سے خریدا تھا۔
 ’دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملینیئر‘ میں دیگر انعامات میں دبئی ڈیوٹی فری فائنسٹ سرپرائز ڈرا میںشارجہ کے رہنے والے 40سالہ انڈین شہری رونی تھامس کو مرسڈیز بینز S560کا انعام ملا اسی طرح 35سالہ فلپائنی شہری کو موٹر بائیک انعام میں ملی۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: