دبئی میں ہندوستانی ڈرائیور کی کھلی قسمت
دبئی۔۔۔۔دبئی میں ایک ہندوستانی ڈرائیور جان ورگس 12ملین درہم کی لاٹری نکلنے سے راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔جان2016ء سے دبئی کی پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کررہا ہے۔ گزشتہ روزدبئی ایئر پورٹ پر لاٹری نکلی تھی۔جان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ اتنا بڑا انعام جیتا ہوں ۔جب میرے پاس فون آیا تو میں نے اسے فرضی سمجھا ، پھر فون آیا تو سمجھا کہ کوئی اپریل فول منا رہا ہے۔ جب فون ٹھوس بنیادوں پر موصول ہوا تو یقین آیا۔ انعام میں ملنے والی رقم کے سوال پر جان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اسمارٹ فون خریدونگا ، بچوں کیلئے سرمایہ کاری کرونگا، تعلیم کیلئے پیسے بچانے سے اچھا کچھ نہیں۔باقی رقم کا کچھ حصہ ضرورتمندوں میں تقسیم کروں گا۔