مملکت میں کورونا کے 81 کیسز ، 2 ہلاکتیں
جمعرات 1 ستمبر 2022 18:04
جمعرات کو کورونا سے دو افراد کی موت ہوئی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت کورونا سے متاثرہ نازک کیسز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات یکم ستمبر کو کورونا کے 81 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار542 ہوگئی ہے
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے نئے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 62 رہی اس طرح اب تک اس وائرس سے 8 لاکھ 680 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 ہلاکتوں کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 297 تک پہنچ گئی ۔
واضح رہے کہ مملکت میں اب تک کورونا سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ویکسین کی کل خوراکوں کی تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 47 ہزار 626 ہوچکی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں