Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی، صحت یاب ہونے والوں میں اضافہ

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تیزی سے کمی ہو رہی ہےـ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کووڈ 19 کے 177 کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک وائرس سے 279 افراد  شفایاب ہوئےـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد اب تک مملکت میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 811 تک پہنچ گئی ہےـ
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 8 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ـ مملکت میں اب تک اس مرض سے 8 ہزار 560 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ

گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 177 میثبت کیسز ریکارڈ ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہواـ اب تک کورونا سے  مجموعی طورپر 5 لاکھ 33 ہزار 430 افراد مکمل طورپر شفایاب ہو چکے ہیںـ
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات 2 ستمبر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 54 رہی جبکہ سب سے کم مریض الباحہ ریجن میں رہے جہاں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ـ
مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 29 رہی جبکہ مشرقی ریجن میں 18 ، جازان ریجن میں 14 اور قصیم ریجن میں 13 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ـ
مدینہ منورہ ریجن میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، نجران ریجن میں مریضوں کی تعداد 8 رہی جبکہ تبوک ، شمالی حدود ، الجوف اور حائل ریجن میں 5 ، پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں اس وقت 2821 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 824 افراد کی حالت ناز ک ہونے کے سبب انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہےـ

  کورونا سے بچاو کے لیے ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ـ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے 12 سے 18 برس کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہےـ
اس ضمن میں وزارت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہےـ

شیئر: