Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز 7 سو سے زیادہ ، 226 افراد شفایاب

بوسٹرڈوز کورونا کی نئی شکل سے محفوظ رکھنے کےلے ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سعودی عرب میں مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 417 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے 226 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اس وبائی مرض سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 614 ہو گئی ہے۔
مملکت میں گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اب تک کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 875 تک پہنچ گئی۔

 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ضوابط پرعمل کیاجائے (فوٹو،ٹوئٹر)

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے 49 کو انکی نازک صحت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کورونا ایس اوپیز میں بھی سختی کرتے ہوئے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پربھی عمل درآمد کراتے ہوئے حرمین شریفین میں فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے فرض نمازیں ادا کی گئی علاوہ ازیں طواف کے لیے بھی سماجی فاصلے کے اصول کو لاگو کیا گیا تاکہ وائرس کے اثر سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

شیئر: