جمیکا... پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی اننگز میں محمد عامر اور دوسری میں یاسر شاہ نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں محمد عامر نے عمدہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم اسکور تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا پھر بیٹنگ لائن نے مشکل کنڈیشنز میں 400 سے زیادہ رنز بنا ئے ۔ مصباح نے کہا کہ پچ میں نمی کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا۔ پیسرز نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، دوسری اننگز میں وکٹ سے اسپنرز کو مدد مل رہی تھی۔ یاسر شاہ نے بہت کم وقت میں زیادہ وکٹیں لے کر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ جیت کے لئے ہدف کم تھا ۔کھلاڑی ریلیکس کرگئے جس کے باعث 3 وکٹیں گر گئیں