جدہ میں سعودی فنکار طلال مدح کے گھر گرایا جائے گا؟
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ’ متوفی سعودی فنکارطلال مداح کے آبائی گھرکو منہدم کرنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ‘
اخبار24 سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’طلال مداح کے گھر کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ وہاں انہدام کا کام روک دیا گیا ہے‘۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’متعلقہ کمیٹی کی جانب سے متفقہ فیصلہ صادر ہونے کے بعد ہی اس پرعمل کیا جائے گا تاہم ابھی حتمی طورپرکچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘
بیان میں ترجمان نے کہا کہ’ جدہ میں صرف طلال مداح کا مکان ہی نہیں بلکہ متعدد ایسے مکانات ہیں جنہیں گرانے کے بارے میں کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ ان مکانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ موخرکردیا گیا ہے‘۔
واضح رہے طلال مداح کا شمار 80 کی دھائی میں سعودی عرب کے نامور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا گھرجس علاقے میں اسے منہدم کیا جا رہا ہے۔
طلال مداح کی بیٹی نے اپنے والد کے مکان کو قومی ورثہ قرار دینے اوراسے منہدم نہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پرمتعلقہ کمیٹی نےعارضی طورپرمکان کوگرانے کا فیصلہ موخرکردیا جبکہ اس علاقے میں تقریبا تمام مکانات گرائے جاچکے ہیں۔