Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :غیرمنظم محلوں کے انہدام کے بعد شہرکا فضائی منظر

اب تک 28 محلوں کومسمارکردیا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن گورنریٹ نے جدہ شہر کے 28 غیر منظم محلوں کے انہدام کے بعد شہر کی نئی تصاویر جاری کردیں۔
یہ محلے منصوبہ بند پروگرام کے تحت شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے منہدم کیے گئے ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق کیپٹن سامی الغامدی نے یہ تصاویر ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہوئے اپنے کیمرے سے لی ہیں۔ 

مجموعی طور پر 64 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر) 

فضائی تصاویرمیں شہرکی عمدہ اورفلک بوس عمارتیں شایان شان شکل میں نظر آرہی ہیں ان کا خوبصورت منظر کچی بستیوں کی وجہ سے پس منظر میں تھا۔ غیر منظم عمارتیں ان کے حسن کو چھپائے ہوئے تھیں۔ 
جدہ میں کچی بستیوں کے انہدام پر مامور کمیٹی مقررہ لائحہ عمل کے مطابق عمارتیں منہدم کرا رہی ہے۔
اب تک 28 محلوں کو زمیں بوس کردیا گیا ہے۔ مزید4 محلوں کی عمارتیں منہدم کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 64 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہوگی تاہم باقی ماندہ محلوں میں جزوی انہدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: