Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شہریوں نے 16 فٹ لمبے اژدھے کو مار دیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر چاھی کے مقام کے قریب ایک 16 فٹ لمبے اژدھے کو مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار سے مار دیا ہے۔
جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے میں اژدھے نے بکری کو جکڑ لیا تھا۔ علاقہ مکینوں اور آرمی اہلکاروں نے مل کر بکری کو سانپ سے آزاد کروا دیا۔ مگر بکری کو زندہ نا بچایا جا سکااور اژدھے کو بھی مار دیا گیا۔
اژدھے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور سیلفیاں بناتی رہی۔
ایشین راک پائتھن نایاب قسم کا ایک اژدھا ہے جس کی نسل بڑی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ یہ زہریلا نہیں ہوتا ہے مگر اپنے شکار خوگوش، گیدڑ، ہرنوں، کتوں، پرندوں یا گھریلوں بکریوں کو زور سے جکڑ کر مار کر نگل جاتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی اس علاقے سے لوگ اژدھے پکڑ چکے ہیں جنہیں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا جاتا تھا۔

شیئر: