کیلی فورنیا.. سان فرانسسکو کے وفاقی جج نے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے محفوظ سمجھے جانے والے شہروں کووفاقی فنڈز روکنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کو معطل کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی ۔ وفاقی جج ولیم اورک نے عارضی حکم نامہ جاری کیا جو تاحکم ثانی موثر رہے گا ۔ ٹرمپ کے حکمنامے پر عدالت میں شق وار کارروائی ہو گی۔ عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ کہ اس حکم نامے سے اربوں ڈالر کے وفاقی فنڈز خطرے میں پڑ گئے ۔ واضح رہے کہ پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے لئے حراست میں لینے سے انکار کرنے والے شہروں کی فنڈنگ روکنے پر پابندی لگائی گئی تھی ۔وہائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک غیر منتخب جج نے ہماری قوم کے لئے یک طرفہ امیگریشن پالیسی لکھی ہے۔