Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2022 کے نئے لوگو کی نقاب کشائی

ریاض سیزن کے لیے سال رواں کے نئے اور توسیع شدہ لوگو کی گذشتہ روز بدھ کو نقاب کشائی کی گئی ہے، اس لوگو میں ایک  نیا نعرہ 'Beyond Imagination' (تصور سے پرے) درج ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پرسعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کے ایونٹ میں نئے زونز اور ایونٹس ہوں گے، جن میں کچھ عظیم اور بے مثال سرپرائز بھی شامل ہیں۔

اہم تفریحی مقامات کے طور پر پوزیشن مزید مستحکم کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ 2019 کے افتتاحی ریاض سیزن کا نعرہ تھا 'Emagine' (تصور) جبکہ سال2021 کے  دوسرے سیزن کا نعرہ 'More Emagine' پیش کیا گیا تھا۔
سیزن کے منتظمین کے مطابق سال2022 کے ریاض سیزن میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی طور پر انتہائی خوبصورت اور جدید نوعیت کی تقریبات رکھی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیں گی۔
ریاض سیزن کے لیے تیار کئے گئے پرکشش علاقوں میں مقامی اور بین الاقوامی تقریبات کے حوالے سے منفرد قسم کی رنگا رنگ تقریبات مقامی شہریوں اور غیر ملکی زائرین کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

2022 کے ایونٹ میں عظیم اور بے مثال سرپرائز شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ریاض سیزن 2022 کا مقصد مملکت میں تفریحی شعبے کو مزید ابھارنا ہے اس کے ساتھ ساتھ  روزگار کے مواقع پیدا کرنا، معیشت کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد فرہم کرنا ہے۔
ریاض سیزن سعودی دارالحکومت کو فروغ دینے اور خطے  بلکہ دنیا  بھرکے سب سے نمایاں اور اہم تفریحی مقامات میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
 
 
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: