ریاض:اسلحہ کے زورپرلوگوں کو لوٹنے والے 9 غیر ملکی گرفتار
جمعرات 8 ستمبر 2022 17:51
ملزمان دراندازوں کو پناہ دینے کےعلاوہ انہیں موبائل سمز بھی فراہم کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں بینک صارفین کو لوٹنے والے 9 غیرملکیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایتھوپی ، شامی اور بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پراس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان میں سے 5 غیر قانونی طورپرسرحد عبورکرکے مملکت داخل ہوئے تھے جن کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔
ملزمان غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرکے آنے والوں کو نہ صرف پناہ دیتے اورانہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ موبائل سمز بھی فراہم کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 387 موبائل سمز اورتیز دھار اسلحہ برآمد ہوا۔ تمام گرفتار شدگان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیسز کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا