Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں ڈیڑھ ٹن سریا چوری کرنے والے تین غیرملکی گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے زیر تکمیل پروجیکٹ سے ڈیڑھ ٹن سریا چوری کرنے والے تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق القصیم پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے زیر تعمیر پروجیکٹ سے چوری کیا گیا ڈیڑھ ٹن لوہا بازیاب کرایا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ واردات کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، ان میں سے دو کا تعلق بنگلہ دیش اور تیسرے کا پاکستان سے ہے۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ لوہا چوری کرنے والے تینوں ایشیائی شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: