Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر 7 افراد گرفتار

’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 7 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شہری 5 بڑی گاڑیوں میں 24 یمنی اور 16 ایتھوپی تارکین کو سرحدی علاقے سے شہر کی طرف لے جا رہے تھے۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہریوں کے متعلق یہ بھی شک کیا جارہا ہے کہ وہ دراندازوں کے ساتھ پہلے سے ہی رابطے میں تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا، ان کے ساتھ تعاون کرنا یا ان کی مدد کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘۔
 

شیئر: