شاپنگ سینٹر سے 26 موبائل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
جمعرات 8 ستمبر 2022 10:12
’گرفتار شدگان میں دو یمنی اور ایک سوڈانی تارک وطن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک معروف شاپنگ سینٹر سے 26 موبائل چوری کرنے والے گروہ کو کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں دو یمنی اور ایک سوڈانی تارک وطن ہے۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد شاپنگ سینٹر میں رات کو بند کرنے سے کچھ دیر پہلے داخل ہوئے اور وہاں چھپ گئے‘۔
’جب سینٹر بند ہوگیا تو مذکورہ افراد نے جدید ترین مہنگے موبائل میں سے 26 سیٹ چوری کرلئے اور ایمرجنسی دروازوں سے باہر آگئے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کی گئی اور ریکارڈ وقت میں ملزموں کی شناخت ہوگئی‘۔
’پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور 26 چوری شدہ موبائل میں سے 24 برآمد کرلئے جبکہ دو موبائل دستیاب نہ ہوسکے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔