Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ میں سری لنکا سے مقابلہ، پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع

سات ستمبر کو پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرایا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا آخری میچ جمعے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا آج کا میچ فائنل سے پہلے بھرپور پریکٹس میچ کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں حسن علی کے شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جس کے بعد اس میچ کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 13 جبکہ سری لنکا نے 8 میچز میں فتح حاصل کی ہے۔
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں اس سے قبل دونوں ٹیموں نے افغانستان اور انڈیا کو ہرایا تھا۔
پاکستان اور سری لنکا نے اس سے قبل 2016 میں ڈھاکہ میں ایشیا کپ کا میچ کھیلا تھا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

شیئر: