Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکز اور دکانوں کے کرائے 44 فیصد تک بڑھ گئے

کمپنیوں کی جانب سے کرائے کے معاہدوں کا اندراج بڑھ رہا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں ’ایجار‘ پروگرام کے مطابق سال رواں  کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں تجارتی مراکز اور دکانوں کے کرائے 44 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔
 یہ بات ایجار ویب سائٹ پر دو لاکھ سے زیادہ کرائے کے معاہدوں کے تقابلی مطالعے سے سامنے آئی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق ’ایجار‘ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے  کرائے کے معاہدوں کا اندراج بڑھ رہا ہے۔
ایجار مختلف سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون سے اپنے پروگرام کو مقبول بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ حال ہی میں نیشنل واٹر کمپنی کے ساتھ  بھی معاہدہ عمل میں آیا ہے۔
ایجار پروگرام کرایہ دار، مالک اور ریئل سٹیٹ ایجنسیوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ 

شیئر: