Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار پروگرام میں روزانہ 1100 کرایہ ناموں کی رجسٹریشن

ریاض۔۔۔ ایجار پروگرام میں روزانہ 1100 کرایہ ناموں کا اندراج ہوتا ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ ایجار پروگرام میں کرایہ ناموں کے اندراج سے فریقین کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے۔ یہ بات وزارت ہاﺅسنگ کے ترجمان سیف السویلم نے کہی۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مفت اندراج کی مہلت ختم ہوچکی ہے۔ مفت مہلت کے دوران اندراج ہونے والے کرایہ ناموں کی روزانہ تعداد 3000 تک پہنچ چکی تھی۔ 2018ءکے اختتام کے ساتھ مفت اندراج کی مہلت بھی ختم ہوچکی ہے۔ اب ضوابط کے مطابق کرایہ ناموں کے اندراج کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی عمارتوں کے مالکان کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں ایجار پروگرام میں اندراج کروائیں۔ اسی طرح کرایہ پر مکان حاصل کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ آن لائن کرایہ نامہ حاصل کریں۔ واضح رہے کہ ایجار پروگرام میں کرایہ نامہ کا اندراج لیبر کارڈ کی تجدید کیلئے ضروری شرط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجار پروگرام میں مکانات کے کرایوں کا تعین رقبے کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات پر متعین ہوتا ہے۔ تجارتی کرایہ ناموں کی رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ 

شیئر: