Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سعودی ثقافت کے لیے خدمات انجام  دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم

سعودی عرب میں وزارت ثقافت کی جانب سے قومی ثقافتی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سعودی شخصیات کے ساتھ علاوہ پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور دیگر غیر ملکی سفرا بھی شریک تھے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد کیے گئے قومی ثقافتی ایوارڈ شو میں نائب وزیر ثقافت حامد فیاض نے نامور ادیبوں، شاعروں، فلم سازوں، گلوکاروں، فیشن ڈیزائنرز کے علاوہ کالم نگاروں اور صحافیوں سمیت سعودی ثقافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام  دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
نائب وزیر ثقافت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’سعودی ثقافت صدیوں پر محیط قدیم ترین تہذیب و تمدن پر مبنی ہے جسے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے فروغ دیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’آئندہ برس بین الاقوامی ثقافتی ایوارڈ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ پوری دنیا کے ثقافتی رنگ اجاگر ہوسکیں۔‘
ثقافتی ایوارڈ کی تقریب کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ ’سرودی عرب جہاں دیگر شعبوں میں ترقی کر رہا ہے وہیں اپنی ثقافت کو بھی بہتر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔‘
’اس کے فروغ کے لیے کوشاں افراد کو ایوارڈ دینے کی روایت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔‘
پاکستانی سفیر نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم عرب ثقافت کو دنیا بھر میں بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔‘

شیئر: