Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی یونیورسٹی میں سعودی ثقافت کا ’خیمہ‘

خیمے میں سعودی عرب کے قدیم رہن سہن کی عکاسی کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر،سعودی کلچرل اتاشی)
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی یونیورسٹی میں سعودی عرب کے رہن سہن کا تاریخی پس منظر بتاتا خیمہ خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے کلچرل اتاشی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں قائم کیے گئے خصوصی خیمے کی تصاویر شیئر کیں تو اس کے مرکز نگاہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔
خیمے میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بانی مملکت کے ہمراہ تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے روایتی رہن سہن کا تاریخی پس منظر بتاتا خیمہ نمل یونیورسٹی میں بہار میلہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کا حصہ ہے۔
خیمے کی ایک دیوار پر سعودی عرب کے جھنڈے کے ساتھ دستکاری کے کچھ نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔

عرب خطے کی صحرائی زندگی میں استعمال کیے جانے والے برتن اور استعمال کی دیگر اشیا بھی نمل میں نصب کیے گئے خیمے میں رکھی گئی ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے کلچرل اتاشی نے نمل یونیورسٹی میں 14 تا 18 مارچ کے دوران ہونے والے سپرنگ کلچرل فیسٹیول میں شرکت کی تو سعودی عرب سے متعلق خیمے کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

پاکستان میں سعودی عرب کے کلچرل اتاشی دفتر سے متعلق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں شرکت کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب میں ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

شیئر: