Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ استاد کی نعش ساحل سمندر کے قریب کھڑی گاڑی سے مل گئی

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موت شوگر بڑھ جانے سے ہوئی ہے(فوٹو العربیہ) 
سعودی سیکیورٹی اداروں کو القنفذہ شہر کے شمال میں حنیش ساحل کے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاپتہ استاد کی لاش ملی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق لاپتہ استاد حسن شبیلی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ’حسن شبیلی کی انجیو گرافی ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے تنہا گاڑی ڈرائیو کرنے سے منع کیا تھا‘۔
’حسن شبیلی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے علاوہ دل کی کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ دو ہفتے قبل اس کی حالت بگڑ گئی تھی جدہ کے ایک ہسپتال میں بے ہوش ہوگیا اور دو روز زیر علاج رہا تھا۔‘ 
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ’حسن شبیلی ڈاکٹر کی ہدایت کی پابندی کررہا تھا تاہم حادثے کے دن وہ تنہا گاڑی میں ساحل سمندر چلا گیا جہاں شوگر کے باعث اس کی طبعیت بگڑ گئی‘۔ 
 گاڑی القنفذہ کے ساحل کی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ طبیعت بگڑنے پر کسی راہگیر نے بھی اس کی اس کیفیت کو محسوس نہیں کیا۔ 
یاد رہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حسن شبیلی کی موت شوگر بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 

شیئر: