Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں بارش، سیلابی ریلے سے نعش برآمد

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن کی متعدد کمشنریوں میں پیر کو موسلا دھار بارش کے بعد پورا علاقہ جل تھل ہوگیا۔ وادیوں میں پانی بھر گیا۔ وادیاں دریاؤں میں تبدیل ہوگئیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کےاہلکاروں نے صبیا کے علاقے میں ایک نعش پانی سے برآمد کی ہے جس کی موت نشیبی علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوب جانے پر  ہوئی تھی۔ 
محکمہ شہری دفاع نے جازان ریجن کے باشندوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اس قسم کے حالات پیش آنے پر تمام احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ 
شہری دفاع نے تاکید کی ہے کہ موسلا دھار بارش کی صورت میں کوئی شخص بھی انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلے۔ خاص طور پر ایسے مقامات کے قریب بالکل  نہ جائے جہاں پانی بھرا ہوا ہو۔ وادیوں میں جانے کا خطرہ مول نہ لیا جائے اور ایسے راستے عبور کرنے کی جسارت نہ کی جائے جہاں سے سیلاب  کا ریلا گزر رہا ہو۔ 

شیئر: