سرینگر...کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی کیمپ پر حملے میں کیپٹن سمیت3 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ہندوستانی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ حملے میںبندوق اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ علاقے میں مزید2 شدت پسندوں کی موجود گی کا شبہ ہے۔ کپواڑہ کا فوجی کیمپ آرٹلری بیس ہے اور کنٹرول لائن کے قریب واقع ہے ۔دریں اثناءسیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا ۔