Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں سعودی سفیر کی ملکہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے استحکام میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا( فوٹو ایس پی اے)
برطانیہ  میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبدالعزیز نے بدھ کو لندن کےلنکاسٹر پیلس میں تعزیتی کتاب میں برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر تعزیتی کتاب میں تاثرات تحریر کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کے استحکام میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی نائب وزیر برائے خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے بھی ریاض میں برطانوی سفارتخانے میں ملکہ برطانیہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: