پٹنہ۔۔۔۔۔بہار میں حکمراں الائنس جنتا دل یونائٹیڈ اور راشٹریہ جنتا دل نے دہلی کے میونسپل انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعداپوزیشن کو متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالوپرسادیادو نے کہا کہ اگر ہم بی جے پی کے خلاف متحد نہ ہوئے تواسی طرح کے نتائج کا سامناکرنا پڑیگا جس کا مشاہدہ ہم نے دہلی کے عام انتخابات میں کیا۔جنتادل یونائٹیڈ کے دہلی شاخ کے سربراہ سنجے جھا نے کہا کہ دہلی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بی جے پی کو جتوایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات کیلئے تیاری کے سلسلے میں صرف3ماہ ملے تھے اگرچہ ہم ایک نشست حاصل نہ کرسکے لیکن جن 96نشستوں پر انتخاب لڑا تھا ان میں 50میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی پروانچل کے لوگوں نے بڑی حمایت کی لیکن ہم اسے جیت میں تبدیل نہ کرسکے۔