Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک لائٹ سے بچنے کے لیے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھانا خلاف ورزی

’سب سے زیادہ یہ خلاف ورزی تحلیہ روڈ پر دیکھی جارہی ہے جہاں میٹیننس کی وجہ سے کئی یوٹرن بند ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں سکول کھلتے ہی سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بھیڑ لگ گئی ہے جس کے باعث بعض ڈرائیور قوانین کا احترام کئے بغیر فٹپاتھ پر گاڑیاں چڑھادیتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رہائشیوں نے فٹپاتھ پر گاڑیاں چڑھاکر دوسری طرف جانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’ٹریفک لائٹ کے انتظار میں کھڑے ہوتے ہوئے اب یہ منظر معمول بنتا جارہا ہے کہ بعض لوگ دوسروں کی سلامتی کی پروا کئے بغیر گاڑی فٹپاتھ پر چڑھا دیتے ہیں‘۔
’وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ٹریفک لائٹ کھلنے کا انتظار نہ کریں تاہم دوسری طرف آنے والی ٹریفک کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں‘۔
سب سے زیادہ یہ خلاف ورزی جدہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز’تحلیہ‘ روڈ پر دیکھی جارہی ہے جہاں میٹیننس کی وجہ سے کئی یوٹرن بند ہیں۔
ادھر محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’گاڑی فٹپاتھ پر چڑھانا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: