Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے چھ بچے زندہ نہ بچ سکے

گزشتہ روز کراچی کی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے تمام(چھ) بچے انتقال کر گئے ہیں۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچوں کا وزن کم تھا اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔
خیال رہے کہ بدھ کو کراچی کے جناح ہسپتال میں کالا پل کی رہائشی خاتون کے ہاں چھ بچوں کی ولادت ہوئی تھی۔
ان چھ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں جن میں سے ایک کی پیدائش مردہ حالت میں ہوئی۔
جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کیا گیا جہاں بچوں کو انکیبیوٹر میں رکھا گیا تھا۔
لیکن آج باقی تین بچوں کا بھی انتقال ہو گیا۔

شیئر: