Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ منسٹر میں آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار، کارڈف میں دعائیہ تقریب

برطانیہ میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے سلسلے میں لندن میں اُن کا تابوت ویسٹ منسٹر محل کے ہال میں رکھا گیا ہے جبکہ اُن کی یاد میں دعائیہ تقریب شاہی روایات کے مطابق کارڈف میں واقع سینٹ لینڈف کیتھیڈرل میں منعقد کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی اِن تصاویر میں دیکھیے۔

لندن کے ویسٹ منسٹر محل کے باہر پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت رکھا گیا ہے۔

کارڈف میں واقع سینٹ لینڈف کیتھیڈرل میں آںجہانی ملکہ کے لیے دعائیہ تقریب کے بعد بادشاہ چارلس سوم شرکت کے لیے آئے لوگوں سے مل رہے ہیں۔

لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں برطانوی شہری آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کے قریب سے گزرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے لیے منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد کیتھیڈرل سے واپس جا رہی ہیں۔

شیئر: