الخبر میں پی ٹی آئی ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ
جمعرات 27 اپریل 2017 3:00
نومنتخب صدر محمد عقیل آرائیں کا خطاب، کمیونٹی کی شرکت
الخبر( بشیر احمد بھٹی)پی ٹی آئی الخبر کے نومنتخب صدر محمد عقیل آرائیں نے کہا ہے کہ انتخابی عمل سے جمہوری رویے جنم لیتے ہیں اور پارٹیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ کارکن تنظیم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کارکنوں کو فعال اور متحرک رکھنے کیلئے مقامی قیادت کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے۔وہ مقامی ریستوران میں پی ٹی آئی کے ورکرز کے اعزاز میں منعقد ہونےو الے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی پالیسی کا علم ہمیشہ بلند رکھیں گے ۔عشائیہ میں پارٹی اراکین کے علاوہ کمیونٹی ممتاز افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دمام سے نزاکت علی، انتخاب عالم میتلا، میاں تنویر ،راجہ فرہاد، شاہد پرویز، طاہر پرویز ،غلام رسول، زین العابدین ،چوہدری مدثر ظفر ،اقبال سعید، نور مبشر ستی، چوہدری شاہد، پروفیسر محمد وحید اسلم، ملک کاظم اور میاں مرتضی بھی شریک تھے۔