ناس ایئر لائن کی جدہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں
’جدہ سے کراچی کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
ناس ایئر لائن نے جدہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر2022 سے ہوگا۔
ناس ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ، اتوار اور منگل کو تین پروازیں دونوں طرف سے چلیں گی‘۔
ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’کراچی سٹیشن کی بحالی توسیعی منصوبے کے تحت ہے جس میں سعودی عرب کو تمام سٹیشنوں سے جوڑا جائے گا‘۔
’ایئر لائن نے 2022 کی پہلی ششماہی میں 330 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ 2030 تک 250 سٹیشنوں کو جوڑا جائے گا‘۔