Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کو شناختی کارڈ کا اجرا، نادرا کو مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم

عدالت نے شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر نادرا کو مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے نادرا کو حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت کے لیے مجاز افسر مقرر کیا جائے جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔
ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وکالت نامے کی تصدیق سے انکار کیا ہے جس پرعدالت نے وکالت نامے کی تصدیق کے معاملے پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو اگلی سماعت کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
بعدازاں سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما 1991 میں برطانیہ چلے گئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

شیئر: