Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کو با اختیار بنانا سعودی عرب کی ترجیحات میں سے ایک: ریما بنت بندر 

سعودی عرب کی 75 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے( فوٹو عرب نیوز)
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ’ نوجوانوں کو بااختیار بنانا سعودی عرب کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وژن 2030 کے تحت اس پر مسلسل عمل کیا جارہا ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریما بنت بندر نے نیویارک میں انویسٹمنٹ فیوچر انشیٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب کی 75 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے‘۔ 
’اس وقت مملکت میں سماجی سطح پر خواتین کو مزید بااختیار بنانے، برابری اور ثقافتی عمل کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی شرح زیادہ بہتر بنانے، پائدار ترقی و کاروبار کے مواقع پیدا کرنے، تجدد پذیر توانائی اورعالمی سطح پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل کےلیے کئی اقدامات کیے ہیں‘۔
ریما بنت بندر کا کہنا تھا ’مملکت کے نوجوانوں کی کامیابی کا انحصار ان کی آج کی کامیابی پر ہے۔ نوجوانوں کی اہمیت کو ماننے کا مطلب فیوچر انویسٹمنٹ ہے۔اس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی اور وہ درپیش چیلنجوں سے نمنٹ سکیں گے۔ نوجوانوں کو مواقع مہیا کیے جائیں تو ان کی تخلیقات آسمان سے باتیں کریں گی‘۔ 
امریکہ میں سعودی سفیرنے مزید کہا کہ ’پختہ یقین ہے کہ نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں۔ اس بات میں ذرا برابر کوئی شبہ نہیں کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہماری زندگی کی بہت ساری تبدیلیاں ہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہمارے نوجوان ایسی تبدیلیاں لانے میں کامیاب ہوں گے‘۔ 

شیئر: