Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کی اوقات 10روپے کی بھی نہیں، ثناءاللہ

لاہور.... صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اوقات 10 ارب روپے تو دور کی بات ، 10 روپے دینے کے قابل نہیں ۔ وہ وزیر اعلی پنجاب جو کہ سرکاری ملازمین کو دھیلہ نہیں دیتا وہ عمران خان کو کیا 10 ارب روپے کی پیش کرے گا۔ ۔ سنجن جندال کے نواز شریف سے کاروباری تعلقات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی حالانکہ عمران خان کی اوقات تو 10 ارب روپے تو دور کی بات 10 روپے دینے کی بھی نہیں ہے ۔ جس پر الزام عائد کیا وہ شہباز شریف جو کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین سے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی کام لیتا ہے پھر وہ ان کو دھیلا تک نہیں دیتا وہ کیا عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ صرف محض جھوٹا پراپیگنڈہ ہے جو کہ غیر آئینی ہے ۔ان عقل کے اندھوں کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ جب سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنا لی ہے اور وہ اب اپنی تحقیقات کرے گی تو پھر ایسے جلسوں کا کیا فائدہ ۔عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو رد کر دیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سنجن جندال کے معاملے کی گزشتہ روز وضاحت کر دی گئی تھی سنجن جندال ایک کاروباری شخصیت ہے اور کاروباری شخصیات کا تعلق پوری دنیا سے ہوتا ہے ۔ سنجن جندال کا نواز شریف سے بھی کاروباری تعلق ہے اور ان کا دورہ ذاتی نوعیت کا تھا۔ اس کے پیچھے کوئی صیغہ راز نہیں ۔ رانا ثناءنے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کو استعفیٰ دینے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنی چاہئے تھی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔

شیئر: